وزیر اعظم نریندر مودی نے اروناچل پردیش کے ضلع توانگ میں حال ہی میں زبردست تودے گرنے سے نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے آج دو رکنی مرکزی ٹیم کو اروناچل پردیش بھیجنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق، اس
ٹیم میں نیتی آیوگ کے ایک سینئر مشیر اور وزارت داخلہ کے ایک جوائنٹ سکریٹری شامل ہیں۔
مسٹر مودی نے ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست اور ضلع کے حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد راحت اور معاوضہ کے پیکج کا اندازہ کرے اور اپنی رپورٹ پیش کرے۔